کشمیری پنڈت مہاجروں کا جموں میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج

کشمیری پنڈت مہاجروں کا جموں میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج

جموں/ کشمیری پنڈت مہاجروں نے آل انڈیا مائیگرنٹ کیمپس کواڈینیشن کمیٹی کے بینر تلے بدھ کے روز یہاں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔

احتجاجی نعرہ بازی کر رہے تھے اور حکومت کو ان کے ساتھ بات کرنے اور ان کو در پیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس موقع پر کمیٹی کے ایک عہدیدار نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل نوے کی دہائی سے حل نہیں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ہمارے بارے میں گمراہ کیا جا رہا ہے۔

موصوف عہدیدار نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ امریکہ سے آنے والے سیاحوں کے بجائے ہمارے ساتھ بات کریں کیونکہ گھر ہمارے جلائے گئے اور مشکلات کا سامنا ہمیں کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گذشتہ تیس برسوں سے یہاں پانی کا مسئلہ در پیش ہے اور ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار ہیں۔ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت ہمارے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ نوکری لگنے کی عمر پار کرنے والے ہمارے جوانوں کے لئے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کرے تاکہ ان کے روز گار کی سبیل ہوسکے۔

موصوف نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم پارلیمنٹ کے آگے دھرنا دیں گے اور جب تک ہمارے مسائل کو حل نہیں کیا جائے گا تب تک دھرنے پر ہی یٹھیں رہیں گے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.