ایوان بالامیں حزب اختلاف کے ممبروں کے احتجاج جاری ،ایوان کی کارروائی ملتوی

ایوان بالامیں حزب اختلاف کے ممبروں کے احتجاج جاری ،ایوان کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی ، 28 جولائی (یو این آئی) حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے آج پھر ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیگاسس جاسوسی کیس اور کسانوں کی پریشانیوں کو اپنے احتجاج کو جاری رکھا ، جس کی وجہ سے ایوان کو دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

ایوان کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو کے وقفہ صفر کے اعلان کے بعد کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ممبران ایوان کے وسط میں آگئے اور شور مچانا شروع کردیا۔ اس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔

اس سے قبل ضروری دستاویزات ایوان کے ٹیبل پر رکھوائے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.