کشتواڑ حادثہ: امت شاہ کی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت

کشتواڑ حادثہ: امت شاہ کی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات چیت

نئی دہلی ، 28 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے بات کی اور اور حالات سے آگاہی حاصل کی۔

بدھ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں امت شاہ نے کہا’’میں نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر اورجموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سے بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف ، فوج اور مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں ، این ڈی آر ایف بھی وہاں پہنچ رہا ہے۔ ہماری ترجیح یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جائے۔ متاثرہ کنبوں سے میری تعزیت۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز صبح کے وقت ضلع کشتواڑ کے ڈچّن کے گاؤں ہونجر میں بادل پھٹنے کے بعد طوفانی بارش کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.