پٹرولیم مصنوعات کے دام ریکارڈ سطح پر برقرار

پٹرولیم مصنوعات کے دام ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی،28جولائی(یواین آئی) ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل 11 ویں دن ریکارڈ اعلی سطح پر مستحکم رہی۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 13 ویں دن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول (روپے / لیٹر) —— (ڈیزل روپے / لیٹر)
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی ۔————— 107.83 —————— 97.45
چنئی —————- 102.49 -—————– 94.39
کولکاتا ———— 102.08 —————— 93.02
یواین آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.