بانڈی پورہ تصادم آرائی: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

بانڈی پورہ تصادم آرائی: دو عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک جنگلی علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والے تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس تصادم آرائی کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا: ’بانڈی پورہ تصادم میں 2 عدم شناخت جنگجو مارے گئے، آپریشن ابھی جاری ہے‘۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ضلع بانڈی پورہ کے سمبلر علاقے کے شوق بابا جنگل کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.