پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک فوجی اہلکار ہلاک دوسرا زخمی

پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک فوجی اہلکار ہلاک دوسرا زخمی

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہو گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کرشنا گھاٹی سیکٹر کے نانگی ٹیکری علاقے میں گزشتہ رات قریب دس بجے ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہو گیا۔

مہلوک فوجی کی شناخت سپاہی کرشنا ویدیا ساکن ہماچل پردیش جبکہ زخمی کی شناخت سپاہی سورو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی اہلکار کو راجوری میں واقع فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس دوران فوج کی وائٹ نائٹ کارپس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سپاہی کرشنا ویدیو کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک آپریشن کے دوران جاں بحق ہو گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.