شوپیاں میں تصادم، لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر سمیت دو جنگجو ہلاک

شوپیاں میں تصادم، لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر سمیت دو جنگجو ہلاک

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چک صدیق خان علاقے میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر اشفاق ڈار عرف ابو اکرم سمیت دو جنگجو مارے گئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر آئی جی پی وجے کمار کے حوالے سے لکھا گیا: ‘کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے اعلیٰ اشفاق ڈار عرف ابو اکرم، جو سال 2017 سے سرگرم تھا، کو ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز مبارکبادی کے مستحق ہیں’۔

قبل ازیں اسی ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ چک صدیق خان میں ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس جنگجو مخالف آپریشن میں جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے حصہ لیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.