اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
22.5 C
Srinagar

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر اینٹی ٹینک سرنگ بر آمد: پولیس کا دعویٰ

جموں،13 جولائی (یو این آئی) پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کے روز ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک سرنگ کو بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی سانبہ راجیش کمار نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے گلی یارڈ گاؤں میں منگل کے روز بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک سرنگ کو بر آمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کو معمول کے اینٹی سرنگ آپریشن کے دوران بر آمد کیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ اس کو مون سون موسم کے دوران وہاں زیر زمین رکھا گیا ہو۔

دریں اثنا سرنگ کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img