ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ سے متجاوز

ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی/ ملک میں جان لیوا ور خوفناک عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے نئے کیسزمیں کمی کے ساتھ ہی اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔
دریں اثنا اتوار کے روز 12 لاکھ 35 ہزار 287 افراد کو کورونا ویکسین لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 37 کروڑ 73 لاکھ 52 ہزار 501 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37154 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 74 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 39 ہزار 649 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 14 ہزار 713 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3219 سے گھٹکر چار لاکھ 50 ہزار 899 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 724 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی کل تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار 764 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹ کر 1.46 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.