اٹلی یورو کپ- 2020 کا چمپئن بن گیا

اٹلی یورو کپ- 2020 کا چمپئن بن گیا

لندن،12جولائی(یواین آئی)مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے میچ برابر ہونے کے سبب میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ مگر اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد یورو کپ چمپئن شپ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ شوٹ آوٹ پر کیا گیا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گول کئے۔

انگلینڈ نے میچ کے شروع ہوتے ہی اٹلی کیخلاف گول کر کے برتری حاصل کرلی تھی تاہم اٹلی کے لیونارڈو بنوچی نے کھیل کے 67 منٹ میں گول کر کے انگلینڈ کی برتری ختم کردی تھی۔

پنالٹی شوٹ آو¿ٹ پر اٹلی نے 2-3 کے ساتھ دوسری بار یوروپین چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اٹلی اور انگلینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ننھے شہزادہ جارج بھی موجود تھے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم بھی اسٹیڈیم میں آئے تھے۔

انگلینڈ کا چمپئن بننے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلی مرتبہ بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا تھا۔فائنل سے قبل لندن کے شہریوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا تھا۔

یواین آئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published.