اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
22.5 C
Srinagar

ملک میں اسٹائرن تیار کرنے کیلئے انڈین آئل کا 4،495 کروڑ کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) انڈین آئل کارپوریشن ملک میں ربڑ ، پینٹ اور دیگر صنعتوں میں استعمال ہونے والے اسٹائرن تیار کرنے کے لئے 4،495 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے بدھ کے روز اس سلسلے میں پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ملک میں پہلا اسٹائرن پلانٹ ہوگا۔ فی الحال اسٹائرن مکمل طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ’اسٹائرن مونومر پروجیکٹ‘ کی سالانہ 3.87 لاکھ ٹن گنجائش ہوگی اور اس عمل کے درآمد میں 4495 کروڑ روپے کی سرمایہ کا امکان ہے ۔ یہ پلانٹ انڈین آئل کے پانی پت ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں لگایا جائے گا۔

توقع ہے کہ اس پروجیکٹ پرمالی سال 2026-27 تک پیداوار شروع ہوجائے گی۔ اسٹائرن بنانے کے لئے ایتھیلین کمپنی کی انڈیکس یونٹ سے لیا جائے گا ، جبکہ بینزین کو پانی پت کیمپس میں تیار کیا گیا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img