نئی دہلی/ فضائی ایندھن کی قیمتوں میں آج ایک پندرہ دن کے وقفہ پر دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کی خدشہ ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج فضائی ایندھن کی قیمت 2،354.07 روپے یعنی 3.57 فیصد اضافے کے ساتھ 68،262.35 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی۔ اس سے قبل 16 جون کو اس میں 2.68 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا پندھواڑہ جائزہ ہوتا ہے۔ اس سال یکم مئی سے اب تک پانچ مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ یکم جون کو تقریبا ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس دوران دہلی میں اس کی قیمت میں 10،457.07 روپے یعنی 18.09 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ایئر لائن کمپنیوں کی کل لاگت کا 30 سے 40 فیصد فضائی ایندھن پر خرچ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ہوائی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا اثر فضائی کرایوں پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسرے شہروں میں بھی ہوائی ایندھن مہنگا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 2،414.25 (3.77 فیصد) بڑھ کر 66،482.90 روپے، کولکاتہ میں 2،289.38 روپے (3.27 فیصد) اضافے کے ساتھ 72،295.24 روپے اور چنئی میں 2،491.51 (3.69 فیصد) اضافے سے 70،011.44 روپے فی کلو میٹر ہوگئی۔
پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں دوسرے روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن بھی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔ملک کی معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 98.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.18 روپے فی لیٹر اعلی سطح پر برقرار ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت میں جون میں 4.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.03 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس سے قبل مئی میں بھی پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ اس طرح دو مہینوں میں پٹرول 8.41 روپے (9.30 فیصد) اور ڈیزل 8.45 روپے (10.47 فیصد) مہنگا ہو چکا ہے۔
آج ملک کے دوسرے شہروں میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 104.90 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
چینئی میں پٹرول 99.80 روپے فی لیٹر اور کولکاتہ میں 98.64 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ہے۔ چینئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 93.72 روپے اور کولکتہ میں 92.03 روپے فی لیٹر رہی
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:۔
شہر کا نام — پیٹرول —— ڈیزل
دہلی———98.81 —— 89.18
ممبئی—— 104.90 ——96.72
چنئی——— 99.80 —— 93.72
کولکاتہ —— 98.64 —— 92.03
یو این آئی۔