ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانہ کا افتتاح

ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانہ کا افتتاح

دبئی،30 جون (یواین آئی) اسرائیل نے خلیج میں اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظہبی میں کھول لیا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے ہیں۔

ابوظہبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے،مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال تعلقات بحال ہوئے تھے۔خیال رہے ابو ظہبی اور متحدہ عرب امارات کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کے بعد کئی مسلم ممالک نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت شروع کی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.