منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کمسن لڑکی غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گئی

سری نگر،25 جون (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ریشنگری علاقے میں جمعے کی صبح ایک 14 سالہ لڑکی غرقآب ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ریشنگری میں جمعے کی صبح ایک کمسن لڑکی پھسل کر ایک نالے میں غرقآب ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مقامی لوگوں نے اس کو بچانے کی سخت کوشش کی لیکن ان کی کوششیں نامراد ہی ثابت ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں مقامی لوگوں اور پولیس نے مذکورہ کمسن لڑکی کی لاش نالے سے بر آمد کی۔متوفی لڑکی کی شناخت مفروشا مشتاق دختر مشتاق احمد ریشی کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img