جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

ریاسی میں سلال ڈیم کے قریب واقع چنکاہ علاقہ کوئی سیاحتی مقام نہیں: این ایچ پی سی کا ضلع انتظامیہ کے نام مکتوب

جموں، 24 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں دریائے چناب کے سلال ڈیم کے نزدیک واقع چنکاہ علاقے میں سیاحوں کی آمد میں ہو رہے اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نیشنل ہائیڈرو پروجیکٹ کارپوریشن (این ایچ پی سی) نے ضلع انتظامیہ سے کہا کہ اس جگہ پر ایک تالاب ہے جہاں لوگوں کا جمع ہونا ممنوع ہے۔
کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ ریاسی کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا ہے جس میں ان سے گذارش کی گئی ہے کہ چنکاہ علاقے میں لوگوں کا جمع ہونا ممنوع ہے کیونکہ یہاں ایک تالاب ہے کوئی سیاحتی مقام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقام پر سیاحتی سرگرمیاں اور لوگوں کا بڑی تعداد میں جمع ہونا ممنوع ہے۔
ضلع انتظامیہ کے نام جاری مکتوب میں کہا گیا ہے: ‘سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ہماری نوٹس میں آیا ہے کہ چنکاہ علاقے میں سلال ڈیم کے تالاب کے نزدیک سیاحتی اور سپورٹس سرگرمیاں چل رہی ہیں یہ علاقہ ایک محدود اور ممنوعہ علاقہ ہے اور اس علاقے میں ایسی سرگرمیاں غیر قانونی اور ممنوع ہیں’۔
موصوف عہدیدار نے کہا کہ اگر اس ضمن میں فوری کارروائی انجام نہیں دی گئی تو کسی حادثے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے بھی ہمارے مکتوب کو سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں ضروری کارروائی کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img