ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر اسمگلر ہلاک، 27 کلو ہیرائن بر آمد

جموں،23 جون (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک اسمگلر کو مار کر کروڑوں روپیے مالیت کی ہیرائن بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سیکٹر پر ہیرا نگر سیکٹر میں بدھ کی علی الصبح بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک منشیات اسمگلرکو در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں نے اس کو پہلے وارننگ دی لیکن جب اس نے وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی تو اس پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس کے بعد جوانوں نے آپریشن کے دوران سرحد کے نزدیک 27 کلو ہیرائن بر آمد کئے جس کی عالمی بازار میں قیمت قریب 135روپیے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.