دنیا میں کوروناوائرس سے 38.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

دنیا میں کوروناوائرس سے 38.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی ، 18 جون (یو این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 17.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 38.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 73 لاکھ 68 ہزار 659 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 40 ہزار 634 افراداس جان لیوا اور مہلک ترین وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں سپر پاور امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست پڑ گئی ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے چھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 62،480 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،97،62،793 ہوگئی۔

اس دوران 88 ہزار 977 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار 647 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 28 ہزار 84 سے گھٹ کر سات لاکھ 98 ہزار 656 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 1587 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 83 ہزار 490 ہوگئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.