جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

ضلع کشتواڑ میں پل کا ستون گرنے سے ایک مزدور ازجان تین زخمی

جموں،18 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے یانی ون تندر علاقے میں جمعے کی صبح ایک زیر تعمیر پل کا ایک ستون گرنے سے ایک مزدور از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کشتواڑ کے یانی ون تندر علاقے میں دریائے ماروسدر پر زیر تعمیر ایک پل کا ایک ستون گر آیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

مہلوک مزدور کی شناخت29 سالہ شبیر احمد ولد غلام قادر ساکن دربیل جبکہ زخمیوں کی شناخت زبیر احمد (19) ولد شبیر احمد، عبدالرحمان (32) ولد غلام راتھر اور فاروق احمد (37) ولد غلام محی الدین راتھر ساکنان در بیل چترو کے بطور ہوئی ہے۔


یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img