سری نگر،16 جون (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے کے ووسن گاؤں میں بدھ کی صبح ایک تیز رفتارموٹر سائیکل ایک گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو فوری طور سب ضلع ہسپتال ماگام پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت وسیم احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن حبلی گام کنزر کے بطور ہوئی ہے جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی





