پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
نئی دہلی ، 16 جون (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز ایک بار پھران کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہوگیا ۔ اس سے قبل منگل کے روزقیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا ہو کر 96.66 روپے اور ڈیزل 13 مہنگا ہو کر 87.41 روپے پر پہنچ گیا ۔

قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا ۔ دہلی میں مئی مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل میں 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا ۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.26 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول اب 102.82 روپے اور ڈیزل 94.84 روپے کا ہو گیا ۔

چنئی میں پٹرول 22 پیسے مہنگا ہوکر 97.91 روپے اور ڈیزل 12 پیسے مہنگا ہو کر 92.04 روپے فروخت ہو ا ۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے بڑھ کر 96.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 13 بڑھ کر 90.25 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 96.66 —————— 87.41
ممبئی ۔———— 102.82 —————— 94.84
چنئی ————— 97.91 -—————- 92.04
کولکتہ ———— 96.58 —————— 90.25

Leave a Reply

Your email address will not be published.