جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

گائے اسمگلر سمجھ کر کئے گئے حملے میں ایک نوجوان کی موت ، ، دوسرا شدید طور پر زخمی

چتوڑگڑھ،/ راجستھان میں ضلع چتوڑگڑھ کے بنگو تھانہ علاقہ میں گائے کا اسمگلر سمجھ کر دو نوجوانوں پر گاوں والوں نے حملہ کردیا جس سے ایک کی موت جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک بھارگاو نے آج بتایا کہ علاقے کے رام پوریا اور ریتی گاوں کے کچھ لوگوں نے ایک پک اپ وین کو روکا جس میں دو بیل تھے ، کچھ گاوں والوں نے انہیں گائے کا اسمگلر سمجھا اور پک اپ وین میں دو نوجوانوں کو جم کر پیٹنا شروع کردیا۔

موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں زخمیوں کو بینگو کے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ایک نوجوان کو مردہ قرار دے دیا ۔دوسرے نوجوان نے پولس سے پوچھ گچھ میں اپنا نام پنٹو بھیل اور مرنے والے کا نام بابو بھیل بتایا ہے۔ اس نے بتایا کہ زراعت کے لئے دو بیل خرید کر لے جارہے تھے کہ راستے میں گاوں نے انہیں اسمگلر سمجھ کر بے رحمی سے پیٹنا شروع کردیا۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img