ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 10 لاکھ سے نیچے

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 10 لاکھ سے نیچے

نئی دہلی /ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی شرح میں کمی اور اس سے شفایاب ہونے والے یومیہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز 10 لاکھ سے نیچے آگئے ہیں۔

ادھر اتوار کو14 لاکھ 99 ہزار 771 افراد کو کورونا کے ٹیکےلگائے گئے۔ ملک میں اب تک 25 کروڑ 48 لاکھ 49 ہزار 301 افراد کو ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 70421 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 10 ہزار 410 ہوگئی۔ اسی دوران ایک لاکھ 19 ہزار 501 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 947 افراد اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 53 ہزار ایک سے گھٹ کر نو لاکھ 73 ہزار 158 رہ گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3921 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 74 ہزار 305 ہو چکی ہے۔


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.