سرینگر/وادی کشمیر میں فوج نے سدھبائونا پروگرام کو کامیابی سے جاری رکھتے ہوئے معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کیں۔جن خواتین میں یہ ویل چیئر تقسیم کی گئیں ،اُن میں رُقیہ اکبر دختر محمد اکبر ساکنہ بٹہ پور کنزر،انیکا دختر مشتاق احمد ساکنہ ہاد وانی کنزر ،رکسانہ دختر غلام حسن ڈار ساکنہ رمبیل پورہ کنزر اور نویدا دخترمحمد عبداللہ شیخ ساکنہ مالیگائوں کنزر شامل ہے ۔

اس سلسلے میں فوج کی” اے او آر بٹالین” کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔فوج کے افسران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان خواتین کو یہ محسوس کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور وہ دوسروں کی طرح اپنے خوابوں کا تعاقب کرسکتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ویل چیئر کی فراہمی سے ان کے حوصلے کو تقویت ملے گی اور اپنے اپنے شعبوں میں بھرپور جدوجہد کرنےکے جذبے کو فروغ بھی ملے گا ۔ یہ تمام افراد بی پی ایل کنبے سے ہیں اور وہ اپنے جدید استعمال کے سامان کوخریدنے کے قابل نہیں تھے۔

اس موقع پرکمپنی کمانڈر 2 آر آر بٹالین (سکھ ایل آئی) کرنل اے ایس ملک ، وی ایس ایم نے معذور خواتین میں ویل چیئر تقسیم کیں اور انھیں سخت محنت کرنے اور اپنے آپ پر اعتماد رہنے کی ترغیب دی۔





