ضلع رام بن میں سڑک حادثہ، پانچ مسافر از جان ایک زخمی

ضلع رام بن میں سڑک حادثہ، پانچ مسافر از جان ایک زخمی

جموں/جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے میں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک مسافر بردار گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ مسافروں کی موت جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے میں قومی شاہراہ پرہفتے کی صبح سری نگر سے جموں جا رہی ایک گاڑی جس میں چھ مسافر سوار تھے، سڑک سے لڑھک کرقریب سات سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں تین مسافروں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر مسافر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

مہلوکین میں سے تین کی شناخت گرو رام ولد ہنس راج ساکن تالاب تلو، ونیت کور دختر جے پی سنگھ ساکن گپکار سری نگر اور شگن کمار، جو سی آر پی ایف اہلکار ہے، ساکن کنگرا کے بطور ہوئی ہے اور زخمی مسافر کی شناخت اجیت کمار ولد کلدیپ کمار کے بطور ہوئی ہے تاہم مہلوکین میں سے دو کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے۔

دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ رام بن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں سوار پانچ مسافروں کو پایا گیا ہے جن میں سے تین کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک مسافر لاپتہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچاؤ آپریشن میں فوج بھی کیو آر ٹی رام بن اور مقامی لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.