کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی ، ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.38 فیصد تک

کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی ، ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.38 فیصد تک

نئی دہلی /ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ری کوری کی شرح 93.38 فیصد ہوگئی ہے ، حالانکہ اس بیماری کی وجہ سے یومیہ اموات کی تعداد میں اضافے سے اموات کی شرح میں جزوی اضافہ ہوا ہے۔

اس دوران جمعہ کو 36 لاکھ 50 ہزار 080 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 22 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار 317 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 113769 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 97 ہزار 894 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ، جس سے کے ساتھ اب تک دو کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار 549 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 80 ہزار 745 کم ہو کر 15 لاکھ 55 ہزار 248 ہوگئے ہیں اور ان کی شرح 5.42 فیصد پر آگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3380 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 44 ہزار 82 ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے اموات کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 1.20 فیصد ہوگئی ہے

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.