جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.6 C
Srinagar

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹرک حادثے کا شکار، ڈرائیور ازجان، ہیلپر زخمی

سری نگر/ وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتجے ٹرک کا ڈرائیور از جان جبکہ اس کا ہیلپر زخمی ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر فوتلا ٹاپ پر ہفتے کی صبح ایک ایل پی ٹرک، جو لداخ سے سری نگر آ رہی تھی، سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹرک کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ہلپر زخمی ہوگیا۔

متوفی ڈرائیور کی شناخت محمد اسلم فمدا ولد عبدالغنی فمدا ساکن ہاکنار گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی ہیلپر، جو ڈرائیور کا بھائی ہے، کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹینشن کھالسی لیہہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img