بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

وسطی ضلع بڈگام کی گذشتہ شام سے لاپتہ کمسن بچی کی لاش جنگلی نرسری سے بر آمد

سری نگر،4 جون : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی اوم پورہ ہاؤسنگ کالونی سے جمعرات کو اپنے ہی گھر سے لاپتہ ہونے والی چار سالہ کمسن بچی کی لاش جمعے کی صبح متصل ہی واقع ایک جنگلی نرسری سے بر آمد کی گئی۔
بتادیں کہ مذکورہ کمسن بچی جمعرات کو چار بجے شام اپنے ہی گھر کے صحن سے دوسری بچی کے ساتھ کھیلنے کے دوران لا پتہ ہوئی تھی۔ لوگوں کے مطابق بچی کو ایک تیندوا اٹھا کر لے گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بچی کے لاپتہ ہونے کے ساتھ ہی پولیس، محکمہ وائلڈ لائف، فوج اور مقامی لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی تھی اور جمعے کی صبح قریب ساڑھے نو بجے اس کی لاش کو نرسری میں جھاڑیوں سے بر آمد کیا گیا۔
متوفی بچی کی شناخت ادا یاسر دختر یاسر احمد میر کے بطور ہوئی ہے۔
بچی کے دادا کا میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا: ’یہ ہماری رانی تھی، اس کا والدین اور ہم سب پر گہرا زخم لگا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ قدم پہلے اٹھانا چاہئے تھا ہم نے بار بار حکومت کو اس کے متعلق بتایا تھا۔
موصوف نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہماری فریاد اعلیٰ حکام تک پہنچائیں تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آسکے اور علاقے کے لوگوں کو تحفظ مل سکے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کافی عرصے سے تیندوے گھوم رہے ہیں۔
ان کا الزام ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف ان کو پکڑنے میں لیت و لعل کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بڈگام کے پالر علاقے میں سال گذشتہ بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا تاہم اس دن تیندوا بچی کو اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img