ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں گراوٹ کا سلسلہ بتدریج جاری،شفایابی کی شرح بڑھ کر91.60 فیصد

ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں گراوٹ کا سلسلہ بتدریج جاری،شفایابی کی شرح بڑھ کر91.60 فیصد

ئی دہلی،31 مئی ;ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے کیسز کی کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایکٹیو کیسز سے زیادہ تھی ، جس سے شفایابی کی شرح 91.60 فیصد رہی۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1.52 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2.38 لاکھ سے زیادہ صحت مند ہوئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران صحتمند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں 88416 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
دریں اثنا اتوار کے روز 10 لاکھ 18 ہزار 76 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 31 لاکھ 54 ہزار 129 افراد کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 152734 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثر ین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 80 لاکھ 47 ہزار 534 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 38 ہزار 22 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 56 لاکھ 92 ہزار 342 ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.