بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں ذہنی طور مریض خاتون کی نالہ سندھ سے لاش بر آمد

سری نگر/وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں گذشتہ شب نالہ سندھ میں چھلانگ لگانے والی ذہنی طور مریض خاتون کی لاش ہفتے کی صبح بر آمد کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں گذشتہ شب ایک ذہنی طور مریض خاتون نے نالہ سندھ میں چھلانگ لگادی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے ہفتے کی صبح نالے سے مذکورہ خاتون کی لاش بر آمد کی۔

متوفی خاتون کی شناخت 36 سالہ گلشن اختر زوجہ عبدالرشید یتو ساکن ہری گنون کنگن کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img