سری نگر/ شمالی کشمیر کے ہندوارہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جو چند روز قبل شیل پھٹنے سے زخإی ہوئی تھی، کی ہفتے کی صبح اپنی بیٹی کے دو دن بعد یہاں ایک ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
یہ دونوں ماں بیٹی اپنے گاؤں شرکوٹ میں 26 مئی کو جنگل سے لائی سبزیاں صاف کرنے کے دوران ایک شیل پھٹنے سے شدید زخمی ہوئی تھیں۔
دونوں کو علاج معالجے کے لئے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بیٹی جس کی شناخت 19 سالہ گلزانہ بانو کے بطور ہوئی تھی، کی دو روز قبل موت واقع ہوئی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ہفتے کی علی الصبح مذکورہ خاتون کی بھی موت واقع ہوئی۔متوفی خاتون کی شناخت 49 سالہ سارا بیگم کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی نے بظاہر یہ شیل جنگل سے سبزیوں کے ساتھ لایا تھا۔پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی





