بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

سینئر آئی اے ایس آفیسر ارون کمار مہتا کی بطور چیف سیکرٹری تقرری خوش آئند

لاکھوں مستقل وعارضی ملازمین خوش و پُراُمید

نئے چیف سیکرٹری کوملازمین وملازم انجمنوں کامکمل تعاون میسر ہوگا:اعجاز احمدخان

سری نگر:۸۲،مئی : سینئر ٹریڈیونین لیڈر اورملازم انجمنوں کے مشترکہ پلیٹ فارم EJCCکے صدر اعجاز احمدخان نے سینئر آئی اے ایس آفیسر ارون کمار مہتا کوجموں وکشمیرکانیا چیف سیکرٹری مقررکئے جانے کوایک خوش آئند فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مرکزی سرکار کے اس اقدام سے سرکاری ملازمین کافی خوش اورپُراُمید ہیں کیونکہ ارون کمار مہتانے پہلے ہی جموںوکشمیر میں اہم عہدوں پرفرائض انجام دئیے ہیں ۔انہوںنے ارون کمار مہتا کونئے چیف سیکرٹری کے بطورمبارکبار پیش کرتے ہوئے مزیدکہاکہ نئے چیف سیکرٹری جانتے ہیں کہ جموں وکشمیرکے سرکاری ملازمین تمام ترمشکلات کے باوجود پوری ایمانداری اورفرض شناسی سے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCاورسی اے پی ڈی ایمپلائز ایوسی ایشن کے صدر اعجاز احمدخان نے اپنے بیان میں کہاکہ سابق فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتاکو نیا چیف سیکرٹری مقررکئے جانے پرجموں وکشمیر کے لاکھوں سرکاری ملازمین بشمول ڈیلی ویجر ،کیجول لیبر ،آنگن واڑی ورکر ،آشاورکر ،اورفیئرپرائس دکانات چلانے والے بھی خوش ہیں ،کیونکہ سینئرآئی اے ایس آفیسر نے سیول انتظامیہ میں اہم ترین عہدوں پرفرائض انجام دینے کے دوران خود اسبات کامشاہدہ کیاہے کہ یہاں کے ملازمین کی کیا مشکلات اورکیامطالبات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 1988بیچ کے سینئر آئی اے ایس آفیسر ارون کمار مہتا صرف ایک بیوروکریٹ ہی نہیں ہیں بلکہ وہ اعلیٰ پایہ کے ایک تجربہ کار منتظم ہیں ،جو جموں وکشمیر کے حالات سے پوری طرح باخبر ہیں ،اورموصوف جانتے ہیں کہ یہاں عام آدمی سے لیکر سرکاری ملازمین کے کیا مسائل ،مشکلات ،ضروریات اورمطالبات ہیں ۔سینئرٹریڈیونین لیڈر اعجاز خان نے مزیدکہاکہ ارون کمار مہتا کی تعیناتی سے جموں وکشمیرکی انتظامیہ کوایک نئی جہت ملے گی ،اورموصوف کی خندہ پیشانی ، ذہانت ، دانشمندی اور لگن سے یقینی طور پر جموں وکشمیر کو فائدہ پہنچے گا۔انہہوں نے کہاکہ سابق فائنانشل کمشنر ارون کمارمہتاکی شبیہ کافی شفاف رہی ہے کیونکہ مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے لیکر جموں وکشمیرمیں مالیاتی کمشنر کااہم عہدہ سنبھالنے تک انہوںنے یہاں کی انتظامیہ ،یہاں کے ملازمین اوریہاں کے عام لوگوں سے پوری واقفیت حاصل کی ہے اوراس واقفیت کی وجہ سے موصوف کاانتظامیہ کوصحیح راہ پرڈالنے میں کلیدی رول ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مستقل ملازمین کیساتھ ساتھ لاکھوں عارضی ملازمین بشمول ڈیلی ویجر ،کیجول لیبر ،آنگن واڑی ورکر ،آشاورکر ،اورفیئرپرائس دکانات چلانے والوں کے مسائل اورمطالبات کی نئے نامز دچیف سیکرٹری پوری جانکاری رکھتے ہیں ،اورموصوف یہ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے مستقل اورعارضی ملازمین کن حالات میں خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔اعجاز خان نے مزیدکہاکہ جموں وکشمیر کے لاکھوں مستقل وعارضی ملازمین اورملازم انجمنوں کی جانب سے نئے چیف سیکرٹری کومکمل تعاون دیاجائیگا۔انہوں نے یہ اُمیدظاہرکی کہ چیف سیکرٹری کی حیثیت سے سینئر آئی اے ایس آفیسرارون کمار مہتا جموں و کشمیر کے ملازمین کے طویل وقت سے التواءوالے معاملات کو ترجیحی طور پر حل کرنے کیساتھ ساتھ اُن ہزاروں عارضی ملازمین کوبھی انصاف اورحق فراہم کریں گے ،جو برسوں اوردہائیوں سے معمولی ماہانہ اُجرتوں کے باوجود فرائض پوری ایمانداری اورلگن کیساتھ انجام دیتے آرہے ہیں ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img