45 دن کے بعد کورونا کے یومیہ کیسز 2 لاکھ سےنیچے

45 دن کے بعد کورونا کے یومیہ کیسز 2 لاکھ سےنیچے

نئی دہلی،28 مئی ;ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئے کیسز 45 دن کے بعد کم ہوکر دو لاکھ سے رہ گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے ایک لاکھ 86 ہزار 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ، 14 اپریل کو ملک میں کورونا کے 1،84،372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
اس دوران دو لاکھ 59 ہزار 459 مریضوں نے شفایابی حاصل کی جس کی شرح 90.34 فیصد تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا جمعرات کو 29 لاکھ 19 ہزار 699 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی ۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 660 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،86،364 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ملک میں متاثر ین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 75 لاکھ 55 ہزار 457 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 59 ہزار 459 مریض صحت مند ہو ئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 410 ہوگئی۔ ایکٹو کیسز 76،755 سے گھٹ کر23 لاکھ 43 ہزار 152 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 3660 مریض اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے جس سے ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 3،18،895 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.