پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اس ماہ 14 ویں مرتبہ اضافہ

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اس ماہ 14 ویں مرتبہ اضافہ

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 99.94 روپے فی لیٹر

نئی دہلی/ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں اس ماہ 14 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے اور آج پھر قیمت میں اضافہ کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 99.94 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔

ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 30پیسے کا اضافہ کیا گیا ، جو ایک نئی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔ چند شہروں میں تو یہ پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔ قبل ازیں بدھ کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 23پیسے اضافے کے ساتھ 99.94 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی 30 پیسے مہنگا ہوکر 91.87 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 24پیسے مہنگا ہوکر 93.68 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے بڑھ کر 84.61 روپے فی لیٹر پہنچ گئی۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.