ویب ڈیسک
سرینگر/ جموں وکشمیر میں گزشتہ رات سے32اور40عمر کے درمیان3خواتین سمیت مزید 24کورونا مریض زندگی کی جنگ ہار گئے ،جس کے نتیجے میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد3686تک پہنچ گئی جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔
خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق جی ایم سی جموں میںتازہ 8اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ دیگر اموات صوبہ کشمیر میں کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز میں ہوئیں ۔عہدیداروں نے بتایا کہ تلواری بارہمولہ کا ایک 75 سالہ شخص شمالی کشمیر ضلع کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں فوت ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ نوا گبرا کپواڑہ کی ایک 37 سالہ خاتون کا شمال کشمیر ضلع کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگڈار میں انتقال ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ لتر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں وبا سے موت ہوگئی ، پانچ دن قبل اسے اسپتال داخل کرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ نارووال پلوامہ کا ایک 80 سالہ شخص جنوبی کشمیر کے ضلع میں ایک صحت مرکز میں دوران علاج فوت ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ارم پورہ خانصاحب بڈگام کا ایک 75 سالہ شخص ، اس کا انتقال کوڈ ہسپتال چھانہ پورہ میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پیر باغ سری نگر کی رہنے والی ایک 65 سالہ خاتون کی ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل ہونے کے 13 دن بعد فوت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ بیہامہ گاندربل کا ایک 65 سالہ شخص ایس کے آئی ایم ایس صورہ میں فوت ہوگیا ، گیارہ دن کے بعد اسے تھرٹیری کیئر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح ایک اور مریض اسپتال میں دم توڑ گیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹنگمرگ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ خاتون کا سکمس بمنہمیں انتقال ہوا ، اسے وہاں 10روز قبل داخل کیا گیاتھا۔
انہوں نے بتایا کہ کریری بارہمولہ کی ایک 32 سالہ خاتون بھی وہاں داخل ہونے کے دو دن بعدجاں بحق ہوگئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جی ایم سی بارہمولہ میں چار مریض ، بالترتیب 75 ، 84 ، 85 اور 55 سال کی عمر میں کمر بیوڈیز کے ساتھ فوت ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ارنہال سے تعلق رکھنے والا ایک 70 سالہ شخص جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگیا ، اسے دو روز قبل اسپتال میں داخل کیا گیاتھا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زابلی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 55 سالہ شخص جی ایم سی اننت ناگ میں داخل ہونے کے دو چار دن بعد فوت ہوگیا۔ (جی این ایس)





