بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

جموں میں کورونا کے مثبت معاملات کی شرح میں کمی درج ہو رہی ہے: ضلع مجسٹریٹ جموں

جموں/ ضلع مجسٹریٹ جموں انشل گرگ کا کہنا ہے کہ جموں میں کورونا کے مثبت معاملات کی شرح میں کمی درج ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کورونا ٹیسٹنگ پر خاص توجہ دے رہی ہے اور روزانہ 7 سے 8 ہزار ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ

جموں کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی گنجائش میں بھی لگاتار اضافہ کیا جا رہا ہے۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا: ’ہمارے لئے یہ خوش آئند بات ہے کہ جموں میں مثبت معاملات کی شرح میں کمی درج ہو رہی ہے۔ مئی کے پہلے ہفتے میں مثبت معاملات کی شرح دس فیصد کے آس پاس تھی جو اب سات فیصد سے کم درج ہو رہی ہے‘۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ ہمیں ابھی بھی حد درجہ احتیاط اور مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ٹیسٹنگ پر خاص دھیان دیا جا رہا ہے اور شہر اور دیہی علاقوں میں برابر توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں میں روزانہ 7 سے 8 ہزار ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جن میں سے پچاس فیصد ٹیسٹ دیہی علاقوں میں کئے جاتے ہیں۔

مسٹر گرگ نے کہا کہ جموں کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی گنجائش کو بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہ آکسیجن کی گنجائش کو نہ صرف جی ایم سی جموں اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں بڑھایا جا رہا ہے بلکہ ضلع و سب ضلع ہسپتالوں میں بھی آکسیجن میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے اور مثبت معاملات اور اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

انتظامیہ نے اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔


یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img