سرینگر/ سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں سوموار کی صبح جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان شروع ہوئی جھڑپ میں اب تک ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پچاس آرآر اور پولیس وفورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک مصددقہ اطلاع ملنے پر علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا،جو تاحال جاری ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں موجود جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جسکے ساتھ ہی جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا ۔گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا جسکی شناخت ابھی نہیں ہوسکی جبکہ جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار





