بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

بارہمولہ:میوہ باغ سے نوجوان کی نعش پُراسرار حالت میں برآمد

سرینگر/بارہمولہ میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب بدھ کو یہاں ایک میوہ باغ سے 24 سالہ نوجوان کی نعش پُراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ شی پورہ دلنہ میں واقع ایک میوہ باغ میں بدھ کی صبح بعض افراد نے ایک انسانی نعش پائی ،جسکی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ،جس نے نوجوان کی پُراسرار حالت میں پائی گئی نعش کو اپنی تحویل میں لی۔

بتایا جاتا ہے کہ بعد میں اُسکی شناخت محمد عباس کے بطور ہوئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img