سرینگر/ پندرہ سالہ دوشیزہ کی لا بدھ کے روز دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔مذکورہ دوشیزہ نے چھ روز قبل دریائے جہلم میں کود کر زندگی کا خاتمہ کیا تھا ۔
اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن کی ایک ٹیم نے دوشیزہ کی لا پانزی نارا کے مقام پر دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ ریت نکالنے کا علاقہ ہے ،یہاں بعض افراد لاش کو تیرتے ہوئے پایا ۔
بتایا جاتا ہے کہ دوشیزہ کا تعلق ایس ڈی کالونی بٹہ مالو سے ہے ۔لاش کو برآمد کرنے کے لئے قانونی وطبی جانچ کے لئے پولیس کے سپرد کردی گئی ۔
یاد رہے کہ دوشیزہ نے چھ مئی کو قریب چار بجے بڈشاہ کدل لالچوک سے دریائے جہلم میں کود کر زندگی کا خاتمہ کیا تھا ۔





