بھوپال/مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے آسام کے مستقبل کے وزیراعلی ہیمنتا بسوا سرما کو آج فون پر بات کرکےمبارکباد دی۔
مسٹر کملناتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر نے مسٹر سرما سے بات چیت کے دوران امید ظاہر کی کہ وہ سبھی کے تعاون کے ساتھ آسام کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کریں گے۔ آسام کو ترقی کے نظریئے سے نئی بلندیوں پر لےجائیں گے۔
مسٹر کملناتھ ماضی میں کانگریس لیڈر کے طور پر آسام کے انچارج رہ چکےہیں۔ اس وقت مسٹر کملناتھ مسٹر سرما سے رابطے میں ہیں ۔