بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
19.7 C
Srinagar

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے کورونا سہولیات کیلئے1کروڑ30لاکھ روپے واگذار

سرینگر/جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ہفتہ کے روز وائرس کی روک تھام اور متاثرین کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کی فراہمی کیلئے اپنے ایم پی فنڈ میں سے ایک کروڑ30لاکھ روپے واگذار کئے۔

مذکورہ رقوم میں سے روپے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیرکیلئے 50لاکھ، ہسپتال برائے امراض سینہ ڈلگیٹ سرینگر کیلئے 30لاکھ، صدر ہسپتال سرینگر کیلئے30لاکھ اور شیر کشمیر میڈیکل کالج ہسپتال سرینگر کیلئے30کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

فنڈس کی واگذاری کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کو لکھے گئے تحریری خط میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ”میرے خیال میں حکومت کی طرف سے سال 2020-21کیلئے اجراءکئے گئے ایم پی فنڈ کا سب سے بہتر استعمال میرے حلقہ انتخاب میں آنے والے ہسپتالوں میں کورونا سہولیات پر صرف کرنا ہوگا اور میں تجویز کرتا ہوں کہ میرے ایم پی فنڈمیں سے مذکورہ ہسپتالوں کو رقومات واگذار کی جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنا سارا ایم پی فنڈ کورونا متاثرین کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے سرینگر اور بڈگام کے ہسپتالوں کیلئے واگذار کیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img