بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

حمیرپورکی ندی میں لاشوں کے ملنے سے خوف

اترپردیش میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے اور وہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں اموات کی خبریں موصول ہورہی ہیں اورلوگوں کو شمشان و قبرستان میں آخری رسومات ادا کر نےکےلئےگھنٹوں انتظار کر ناپڑ رہا ہے۔ ایسے ماحول میں وہاں سے ایک چونکانے والی خبر آئی ہے۔

اے بی پی نیوز پر شائع خبر کےمطابق حمیر پور میں یمنا ندی میں کئی لاشیں بہتی نظر آئی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ آخری رسومات کےطور پر ندی میں بہایا جارہا ہوگا لیکن اس خبر کےبعد علاقہ میں خوف کا ماحول ہے۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی ۔ پولیس کےاعلی افسر نےبتایا کہ پولیس اہلکار نےدیکھا ہے کہ وہاں کانپور کے باہری ضلع سےٹریکٹر میں ڈال کر دو لاشیں لائی گئیں اور ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں ۔

پولیس کےاعلی افسر نے بتایا کی لاشوں کودیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں ندی میں بہایا گیا ہے۔واضح رہےایک لاش آدھی جلی ہوئی حالت میں بھی ملی ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں لگ پایا کہ جن لوگوں کی لاشیں ملی ہیں ان کی موت کیسے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس 

Popular Categories

spot_imgspot_img