ہندوستان میں صرف دس دن میں Covid-19 سے 36 ہزار اموات، دنیا بھر میں اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ

ہندوستان میں صرف دس دن میں Covid-19 سے 36 ہزار اموات، دنیا بھر میں اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ

نئی دہلی /ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی شدت پورے عروج پر ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے روزانہ نئے کیسوں میں لگا تار اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ہندوستان میں صرف گذشتہ 10 دنوں میں کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36,110 ہوگئی ہے۔ جو ایک گھنٹہ میں اوسطا 150 اموات کے برابر ہے۔ جمعرات کے روز ملک میں کورونا وائرس کے تازہ ترین کیسوں میں 4.14 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں 3927 اموات واقع ہوئی ہیں۔

ہندوستان میں گذشتہ 10 دن سے روزانہ 3000 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں لگاتار 10 دن میں سب سے زیادہ مجموعی اموات کی اطلاع دی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (World Health Organization) کے مطابق اس سے قبل امریکہ میں 10 دنوں میں 34798 اور برازیل میں 32692 اموات کی اطلاع دی گئی تھی۔

جمعرات کو ہندوستان میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 14 ہزار کیس ریکارڈ کیے گئے اور ساتھ ہی دوسرے بدھ کو بھی کیسوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے 4,12,784 کیس دیکھے گئے تھے۔

کل ہلاکتوں کی تعداد 2,34,083 ہوگئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے عرصہ میں 3915 اموات کی اطلاع ہے۔ کورونا وائرس کے کل انفیکشن اب 2,14,91,598 ہیں جبکہ کل اموات 2,34,083 تک جا پہنچی ہیں۔

مستقل اضافے کے اندراج کے بعد مثبت کیس 36,45,164 ہو گئے ہیں جو مجموعی انفیکشن میں 16.96 فیصد ہیں جبکہ قوقی سطح پر کورونا سے متاثر ہو کر صحت یاب ہونے والوں کی شرح 81.95 فیصدہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.