حکومتِ پاکستان کا عید پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومتِ پاکستان کا عید پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

 بھارت میں ریکارڈ چار لاکھ 14 ہزار سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے عید پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ چار لاکھ 14 ہزار 188 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


فائل فوٹو

وراٹ اور انوشکا کا کرونا متاثرین کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم کا آغاز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے بھارت میں کرونا متاثرین کی امداد کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس ضمن میں وراٹ کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں کوہلی کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب بھارت مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور ہمارے صحت کے نظام کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں اکھٹا ہو کر اپنے ملک کی مدد کی ضرورت ہے اس لیے لوگ آگے بڑھیں اور عطیات دیں۔

14:31

ملائیشیا نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کر دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملائیشیا نے پاکستان سے آنے والے افراد کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی کے تحت پاکستان سے ملائیشیا جانے والے افراد کو داخل ہونے سے روک دیا جائے گا جس کا اطلاق آٹھ مئی سے تا حکم ثانی رہے گا۔

اس ضمن میں ملائیشین ڈی جی ایمیگریشن نے پاکستان کی سرکاری ائیرلائن (پی آئی اے) کو پابندی سے آگاہ کردیا ہے۔ پی آئی اے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں ایک پرواز آپریٹ کرتی تھی۔

دوسری جانب سفری پابندیوں سے سفارتی اہلکاروں اور خصوصی طیاروں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ سفارتی اہلکاروں کو ملائیشیا میں 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد جانے کی اجازت ہو گی۔

علاوہ ازیں ملائیشیا نے بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال پر بھی عارضی پابندی عائد کی ہے۔

ملائیشیا کی جانب سے سفری پابندی کا یہ فیصلہ بھارت میں کرونا کی لہر میں شدت کے باعث کیا گیا ہے۔

12:08

پاکستان میں عید پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

 

12:06

بھارت میں ریکارڈ چار لاکھ 14 ہزار سے زیادہ کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے چار لاکھ 14 ہزار 188 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک روز کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔

نئے کیسز کے بعد بھارت میں کیسز کی مجموعی تعداد دو کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں مزید تین ہزار 915 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بشکریہ وی اواے

Leave a Reply

Your email address will not be published.