نئی دہلی/سپریم کورٹ نے جمعرات کو مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے امکانات کے پیش نظر اب سے تیاریاں شروع کردے۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بنچ نے آکسیجن کی فراہمی سے متعلق سماعت کے دوران کہا کہ لوگوں میں آکسیجن کی کمی پر گھبرانا نہیں چاہئے ، یہ ضروری ہے کہ تیسری لہر آنے سے پہلے آکسیجن کا بفر اسٹاک بنایاجائے۔
تیسری لہر کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس چندرچوڑ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تیسری لہر کے طور پر کورونا کی ہولناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملکی سطح پر کوئی لائحہ عمل مرتب کرے۔ عدالت نے کہا کہ "تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے آج ہی تیاریاں شروع کردیں۔” اس وقت بچے بھی انفکشن سے متاثر ہوسکتے ہیں ، اس صورتحال میں آپ کیا کریں گے؟ بچوں کو ٹیکہ دہنے کے انتظام یقینی بنایا جائے۔ "
تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے عدالت نے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ قومی داخلہ اہلیت ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کی تیاری کرنے والے طلباء اور نرسوں کو لگانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
یو این آئی