کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کئی علاقوں میں بارشیں، شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع

کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کئی علاقوں میں بارشیں، شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع

سری نگر/محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے کئی حصوں بشمول سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شام سے بارشیں ہوئیں جس سے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے کمی درج ہوئی۔

متعلقہ محکمے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں 11 مئی تک موسمی صورتحال دگر گوں رہنے کی توقع ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں ناساز موسمی حالات کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے کمی درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران معمولی بوندا باندی بھی ہوئی۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.