قصبہ نوشہرہ میں شادی کی تقریب کے دوران گولی چلانے کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

قصبہ نوشہرہ میں شادی کی تقریب کے دوران گولی چلانے کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

جموں/ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور گولی چلانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق راجوری کے قصبہ نوشہرہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص کے درمیان گرم بحث و تکرار ہوئی تھی جس کے بعد پولیس اہلکار نے مبینہ طور گولی چلائی تھی۔

مقامی لوگوں نے مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج درج کرکے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق مقامی شخص نے ماسک نہیں پہنی تھی جس پر پولیس اہلکار اور اس کے درمیان گرم گفتاری ہوئی تھی۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں اور بعد میں مذکورہ پولیس اہلکار کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔بتادیں کہ مذکورہ پولیس اہلکار نوشہرہ میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کی حفاظت پر مامور تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.