سعودی عرب : آج سے مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کی جائیں گی

سعودی عرب : آج سے مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کی جائیں گی

الریاض،/ آج سے مملکت سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔

وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.