جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے آج سینک اسکول نگروٹہ میں نئے ملٹی یوٹیلیٹی انڈور اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیلوں کی سہولت کیڈٹس کے خوابوں اور ہندوستان کے مستقبل میں ایک سرمایہ کاری ہے۔ کھیل کردار سازی، ٹیم ورک، حوصلے اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور ایمانداری کے ساتھ محنت کرتے رہیں۔





