چین میں طوفانی بگولوں سے تباہی ، 11 افراد ہلاک، ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھڑ گئے

چین میں طوفانی بگولوں سے تباہی ، 11 افراد ہلاک، ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھڑ گئے

بیجنگ/ چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی اور اس سے ہونے والے مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر نین ٹونگ میں انڈوں جتنے اولے برسے جبکہ ہواؤں کے جھکڑ نے ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔

مختلف حادثات میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سو سے زیادہ زخمی بھی ہوئے۔میڈیا کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ بھی ہوا سے گھوم گیا۔


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.