سری نگر/ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں پیر کی دوپہر کو ایک تیز رفتار کار نے ایک کمسن لڑکی کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں قومی شاہراہ پر پیر کی دوپہر کو ایک تیز رفتار کار نے ایک 15 سالہ لڑکی کو زرو دار ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کنگن پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو ضبط کیا ہے اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.